انتظارکی گھڑیاں ختم:آئی فون کے شوقین افرادکے لیے بڑی خوشخبری

روزنامہ اوصاف  |  Sep 27, 2020

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اپیل کے رواں سال متعارف ہونے والے اسمارٹ فون کی تصویر اور تعارفی تاریخ سامنے آگئی۔ایپل کمپنی کے  ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی 13 اکتوبر کو اپنے چار نئے فون متعارف کرانے جارہی ہے جو ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر ہوں گے کیونکہ یہ فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹڈ ہیں۔آئی فون کے نئے فون کے پری آرڈر کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوگا جبکہ 23 اکتوبر سے یہ ایپل کے اسٹور پر دستیاب بھی ہوں گے۔کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 سیریز کے چار سیٹ آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون پرو میکس متعارف کرایے جانے کا امکان ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایپل کی جانب سے ایک ہی سیریز کے چار اسمارٹ فون متعارف کرائے جائیں گے۔ڈیلی میل میں شائع ہونے والی  غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق آئی 12 کی سیریز والے تمام فون 5جی ہوں گے جبکہ اُن کا کیمرہ ماضی کے تمام سیٹ کے مقابلے میں زیادہ جاندار ہوگا۔آئی فون کی جانب سے 12 سیریز والے چار فون متعارف کرانے کی وجہ یہ ہے کہ جو صارف درمیانے درجے والی رقم کا فون خریدنا چاہیں تو وہ بھی خرید سکتے ہیں۔Lines up with the dates I have you last month 👀I was told:Event October 13Pre-orders on 16In stores on 23 https://t.co/9umqJqSzwq pic.twitter.com/fOt5eLzcBP

— Jon Prosser (@jon_prosser) September 23, 2020
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More