کورونا وائرس کے مزید 807 نئے کیسز رپورٹ

اب تک  |  Oct 31, 2020

اسلام آباد: (31 اکتوبر 2020) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید گیارہ افراد جاں بحق اور 807 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 993 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا ایک بار پھر سر اُٹھانے لگا۔ رہائشی سیکٹرز کی مزید پانچ گلیاں سیل کر دی گئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید گیارہ افراد جاں بحق اور 807 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 993 ہوگئی ہے۔ اب تک 3 لاکھ 14 ہزار 66 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 669 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار 16، سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار 475، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 458، بلوچستان میں 15 ہزار 896، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 248، اسلام آباد میں 19 ہزار 818 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 82 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسلام آبادمیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر رہائشی سیکٹرز کی مزید پانچ گلیاں سیل کردی گئیں ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے گلیاں سیل کرنے کے لیے ڈی سی اسلام آباد کو خط لکھا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More