حقیقی آزادی جلسہ۔۔ عمران خان آج کیا بڑا اعلان کرنےوالے ہیں ، وقت سے پہلے ہی بڑی خبر سامنے آگئی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 13, 2022

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان عام انتخابات کیلئے حکومت کو ایک ماہ کا الٹی میٹم دیں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف آج لاہور جلسے میں حکومت کو عام انتخابات کیلئے ایک ماہ کا الٹی میٹم دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اگر حکومت نے ایک ماہ کے اندر عام انتخابات کی تاریخ نہ دی تو تحریک انصاف ایک بار پھر لانگ مارچ کرے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اب کی بار کامیاب لانگ مارچ کرنے کی پوزیشن میں ہیں کیوں کہ دونوں کے پی اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے ہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More