پاکستان اور بھارت دانش مندی سے کام لیں، جرمن چانسلر

سچ ٹی وی  |  May 07, 2025

جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دانش مندی سے کام لیں۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے بدھ کے روز کہا کہ فرانس اور جرمنی، بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپوں پر انتہائی فکر مند ہیں، اور دونوں فریقوں سے دانشمندی سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں فریڈرش میرس نے کہا کہ ہم ان دو جوہری طاقتوں کے درمیان گزشتہ رات کی جھڑپوں پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔ جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ ( دونوں ممالک کو ) اب پہلے سے کہیں زیادہ دانشمندی اور ٹھنڈے دماغ سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجا دیا تھا۔

بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے گرائے اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا۔

بعد ازاں، بھارتی فوج نے ایل او سی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More