وہ پانچ صحت افزا پھل جن میں حیران کن حد تک پروٹین ہوتی ہے

بی بی سی اردو  |  May 17, 2025

Getty Images

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پیشن فروٹ نامی پھل میں بہت پروٹین ہوتی ہے۔یہ کیریبئن پھل جسے خطے کے بہت سے ممالک میں پیشن فروٹ کا نام دیا گیا ہے وٹامنز، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس، اور سب سے بڑھ کر فائبر جیسے قیمتی غذائی اجزاء فراہم کرنے کے علاوہ پٹھوں کو پروٹین فراہم کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔

امریکہ کے مایو کلینک میں بطور ماہر غدائیت کام کرنے والے آنڈریا ڈیلگاڈو کا کہنا ہے کہ 'لوگ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ چند اور بھی ایسے پھل ہیں جن میں چار گرام سے زیادہ پروٹین ہوتی ہے۔'

وہ کہتے ہیں کہ عموماً ان پھلوں کے بیج سب سے اہم ہیں۔

ہماری خوراک میں تمام قسم کے غذائی اجزاء کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے، ڈاکٹر ڈیلگاڈو ہمیں بتاتے ہیں کہ 'جسم کو فائبر، کاربوہائیڈریٹس اور صحت مند چکنائیوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔' لیکن انھوں نے بی بی سی منڈو کو بتایا کہ ان پھلوں کو غذا میں شامل کرنے سے 'آپ کے جسم کو فرق پڑ سکتا ہے' کیونکہ یہ آپ کے جسم کے پٹھوں کو مضبوط کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

درج ذیل چند ایسے ہی پھلوں کا ذکر کیا گیا ہے جن کے بارے میں ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ انھیں ہمیں اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہیے تاکہ ہم اپنے جسم کے پٹھوں کو توانا اور مضبوط بنا سکیں۔

Getty Images1. پیشن فروٹ

ماہر غدائیت ڈیلگاڈو کا کہنا ہے کہ ان پھلوں میں سب سے زیادہ چکنائی یا پروٹین پیشن فروٹ میں ہوتی ہے جس کے ایک کپ مقدار سے آپ کو پانچ گرام چکنائی حاصل ہوتی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ اس پھل کی اس غذائیت کا راز اس کے بیجوں میں ہے۔ اس پھل کے بیج میں آمینو ایسڈ ہوتا ہے اور اگر اس کے گودے کو چھان لیا جائے تو یہ ضائع ہو سکتا ہے۔

اس لیے یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ اس پھل کا جوس پینے کی بجائے اس کو مکمل طور پر کھائیں، اگر آپ اس کا جوس پیتے ہیں تو اس کے بیجوں کو نکالیں یا چھانے نہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ اس کے جوس کو چھان لیتے ہیں تو آپ کے پاس صرف شوگر ہی بچتی ہے لہذا پھل کو بیجوں سمیت کھائیں یا اس کا جوس بھی بیجوں سمیت پیئں۔

ڈیلگاڈو کے مطابق اس پھل میں چکنائی کے ساتھ ساتھ حل ہونے والے فائبر، میگنیشئم اور فینولک مرکبات ہوتے ہیں جو آپ کے فشار خون یعنی بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مفید ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ کسی بھی ورزش کے بعد پیشن فروٹ کی سموتھیز آپ کے جسم میں الیکٹرولائٹس اور کسی بھی بازار میں ملنے والے پروٹین پاؤڈر کے ایک چمچ کے برابر پروٹین فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پھل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بھی آپ کو ملتے ہیں۔

پھل اور سبزیاں چھلکوں سمیت کیوں کھانی چاہییں؟خوراک کو پکا کر کھانے میں کیا نقصانات چھپے ہیں؟ایسی غذا جو دو ہزار سال تک ٹھیک رہ سکتی ہےسالم اناج، پھلیاں اور دیگر ’پراسیسڈ غذائیں‘ جو آپ کی صحت کے لیے مفید ہیں2. امرودGetty Images

ڈاکٹر ڈیلگاڈو کی فہرست میں دوسرا پھل امرود ہے۔

بی بی سی منڈو کے مطابق اس پھل کے ایک کپ میں چار گرام چکنائی اور روز کی انسانی جسم کی ضرورت سے دگنا وٹامن سی حاصل ہوتا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ اس پھل میں بھی پروٹین اس کے بیجوں سے حاصل ہوتی ہے اس لیے اس کا جوس پینے کی بجائے اسے کھانے کو ترجیح دی جاتی ہے۔

امرود میں اینٹی انفلامیٹری (جو سوزش کم کرتے ہیں) کارٹینوئڈز ہوتے ہیں اور یہ کسی بھی انسانی پٹھے کی نشو و نما میں مدد کرتے ہیں۔ امرود میں بھی اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو آپ کو جلد پر بوڑھے ہونے کے اثرات کو کم کرتا ہے۔

امرود کے ایک کپ مقدار میں 300 فیصد وٹامن سی حاصل ہوتا ہے جو کہ روزانہ کی انسانی ضرورت کے لیے کافی ہے۔ اور وٹامن سی انسانی جسم میں پٹھوں کے لیے کولیجن پیدا کرتا ہے اور جسم کے مدافعتی نظام کو تقویت بخشتا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ اگر اس کو دہی کے ساتھ ملا کر کھایا جائے تو یہ نہ صرف آپ کو چکنائی فراہم کرتا ہے بلکہ اس سے کیلشیئم اور پروبائیوٹکس جیسے اہم غذائی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

3. انارGetty Images

ڈیلگاڈو کہتے ہیں کہ انار بھی ایک بہترین غذائی انتخاب ہیں کیونکہ یہ مکمل غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے۔ انار کے سرخی مائل دانوں کے ایک کپ میں چار گرام پروٹین اور بہت سے پولی فینول فراہم کرتا ہے جو ڈاکٹروں کے مطابق دل کی صحت اور اینٹی آکسیڈنٹ عمل کے لیے بہت مفید ہے۔

امریکہ کے مایو کلینک کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق انار کا جوس صحت مند ہے اور یہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اس کے بیجوں میں موجود فائبر ہاضمے میں بھی مدد کرتا ہے اور پیٹ کو بھرنے کا احساس دینے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔ جب کہ اس کے دانوں میں سرخ یا یاقوت رنگ دل اور اعصابی صحت سے منسلک اینتھوسیاننز، سوزش مخالف مرکبات کی موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔

مزید براں یہ کہ اس کا خوش ذائقہ ہونا اسے مختلف قسم کے سیلڈ اور میٹھے پکوانوں کا حصہ بناتا ہے۔

Getty Images4.جیک فروٹ

ڈیلگاڈو نے صحت مند اور پروٹین کے حامل پھلوں کی اپنی فہرست میں دو ایسے پھلوں کا ذکر کیا ہے جنھیں پکا کر کھانے کی ضرورت ہے اور یہ دوران ورزش بہت فائدہ بخش ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ان میں سے ایک خشک جیک فروٹہے جنھیں سبزی خور خوراک میں گوشت کے متبادل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اور اکثر اسے ابال کر، تل کر یا سینکا ہوا کھایا جاتا ہے۔

ڈیلگاڈو کے مطابق اس پھل کی ایک سرونگ میں آپ کو 2.5 گرام پروٹین ملتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس میں پوٹاشیئم اور میگنیشئم جیسے معدنیات بھی ملتے ہیں کو ہڈیوں کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس میں موجود فائبر اس کو پکانے کے بعد بھی اس میں موجود رہتا ہے۔

5. خشک خوبانی

خشک خوبانی وہ پانچواں پھل ہے جس کی ایک کپ مقدار سے انسانی جسم کو چار گرام پروٹین حاصل ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں اور بھی بہت سے غذائی اجزا انسانی صحت کے لیے مفید ہیں۔

ڈیلگاڈو کا کہنا ہے کہ یہ کھانے میں ہلکی ہوتی ہیں اور بازار میں ملنے والی کسی بھی پروٹین بار سے زیادہ پروٹین اور غذائیت رکھتی ہیں۔

Getty Imagesاور ایواکاڈو کا کیا؟

اگرچہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ ایواکاڈو میں بہت پروٹین ہوتی ہے اور میرا خیال تھا کہ ڈاکٹر ڈیلگاڈو اس پھل کا ذکر بھی کریں گے لیکن مجھے یہ جان کر حیرانگی ہوئی ہے کہ ایواکاڈو میں بہت سے پھلوں اور خشک میوہ جات کے مقابلے میں بہت کم پروٹین پائی جاتی ہے۔

ڈاکٹر ڈیلگاڈو کہتے ہیں کہ اس پھل میں سب سے اہم غذائی اجزا مونو سیچوریٹڈ چکنائی ہے پروٹین نہیں۔ اس کے ایک کپ سے آپ کو 1.8 گرام پروٹین حاصل ہوتی ہے۔

ماہر غذائیت کے مطابق اگر کسی شخص کا وزن 65 کلو ہے تو اسے روزانہ 65 سے 78 گرام پروٹین لینے کی ضرورت ہے۔

اگرچہ پیشن فروٹ کے ایک کپ سے حاصل ہونے والی پانچ گرام پروٹین ناکافی ہے لیکن یہ وٹامن، فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹس بھی دیتا ہے جو کہ کوئی بھی دوائی ایک ساتھ نہیں دیتی۔

پھل اور سبزیاں چھلکوں سمیت کیوں کھانی چاہییں؟خوراک کو پکا کر کھانے میں کیا نقصانات چھپے ہیں؟ایسی غذا جو دو ہزار سال تک ٹھیک رہ سکتی ہے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More