آپریشن سندورمیں بھارتی میڈیا اور حکومت نے عوام سے جھوٹ بولا، واشنگٹن پوسٹ کا سنسنی خیزانکشاف

سچ ٹی وی  |  Jun 10, 2025

ایک بڑی بین الاقوامی شرمندگی میں، دی واشنگٹن پوسٹ نے بھارت کے پروپیگنڈا نیٹ ورک کا پول کھول دیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے بی جے پی حکومت کے اشارے پر جھوٹی جنگی خبریں پھیلائیں، بغاوتوں، بمباریوں اور فتوحات کے جھوٹے دعوے کیے گئے جو کبھی ہوئے ہی نہیں۔

بھارتی یڈیا نے فرضی ویڈیوز، ویڈیو گیمز اور من گھڑت مناظر کو خبریں بنا کر پیش کیا ۔

یہ صحافت نہیں بلکہ بھارتی ریاستی سرپرستی میں تیار کردہ فکشن تھا، جس کا مقصد ہندوستانی اور عالمی عوام کو گمراہ کرنا اور خطے میں کشیدگی کو سیاسی فائدے میں بدلنا تھا۔

اہم نکات

واشنگٹن پوسٹ:

بھارتی میڈیا نے پاکستان سے جھڑپوں کے دوران جھوٹی جنگی خبریں پھیلائیں۔

فلاڈیلفیا میں طیارہ حادثہ، ویڈیو گیمز کے مناظر "پاکستان پر حملہ" بنا کر دکھائے گئے۔

زی نیوز، این ڈی ٹی وی، آج تک، ٹائمز ناؤ جیسے سب بھارتی چینلز نے جھوٹے ویژولز چلائے۔

غزہ اور سوڈان کی ویڈیوز کو پاکستان بنا کر پیش کیا گیا۔

بی جے پی سے منسلک چینلز نے جھوٹا شور مچایا کہ “کراچی پر حملہ ہو گیا، پاکستانی وزیراعظم نے ہتھیار ڈال دیے جبکہ ان میں دور دور تک کوئی سچائی نہیں تھی۔

بھارتی بحریہ اور فضائیہ نے کسی حملے کی تصدیق نہیں کی مگر نیوز چینلز نے من گھڑت دعوے نشر کر دیے۔

ریٹائرڈ بھارتی فوجی افسران کو جھوٹ کو سچ بنانے کے لیے بطور ترجمان استعمال کیا گیا۔

بی جے پی کے واٹس ایپ گروپس سے جعلی “لیکس” اینکرز کو پہنچیں، کوئی تصدیق کرنے کی زحمت نہ کی گئی۔

واشنگٹن پوسٹ کا تبصرہ:

بھارتی "ٹی وی چینلز جھوٹی کہانیوں کے لکھاریوں کے قبضے میں ہیں"۔

بھارتی عوام کو گمراہ کیا گیا جس سے خود عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو دھچکا لگا۔

ایک بھارتی سیکیورٹی افسر نے اعتراف کیا کہ "جھوٹی معلومات ایک حکمت عملی تھی، لیکن اس کا نقصان اپنی عوام کو ہوا۔"

ریاستی پروپیگنڈا حقائق پر غالب آ گیا:

سچائی کی جگہ سیاسی وفاداری نے لے لی۔

جے شنکر خاموش رہے، مودی نے سیز فائر کے دو دن بعد بیان دیا لیکن اس دوران خلا کو جھوٹ سے پُر کیا گیا۔

پاکستان پر الزام لگایا گیا لیکن تباہی بھارتی میڈیا نے خود کی۔

کسی خبر کی تصدیق نہ کی گئی، صرف واٹس ایپ سے اٹھا کر تحریریں ہیڈ لائنز بنا دی گئیں۔

نام نہاد قوم پرستی کو پراپیگنڈا کیلئے استعمال کیا گیا

بھارتی جھوٹ کی قلعی کھولنے پر مودی سرکار نے بی بی سی، ٹی آر ٹی سمیت متعدد عالمی میڈیا پر بھارت میں پابندیاں لگا دی، مقامی صحافیوں کو گرفتار کر کے مقدمے کئے گئے۔

جو بھی بی جے پی بیانیے کے خلاف بولا، گرفتار ہوا یا خاموش کرا دیا گیا۔

نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ، روئٹرز، ٹی آر ٹی، الجزیرہ اور بی بی سی نے بھارتی جھوٹ بے نقاب کیے۔ پاکستانی میڈیا کو پیشہ ورانہ شفافیت پر سراہا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More