پیسہ یا پیار؟ کومل میر کا حیران کن انتخاب

سچ ٹی وی  |  Jun 15, 2025

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر کا کہنا ہے کہ امیر اور بے وفا شٰخص کا انتخاب کریں گی۔

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ کومل میر سے میزبان نے پوچھا کہ پیسہ یا پیار؟ جواب میں اداکارہ نے پیار کے مقابلے میں پیسے کو ترجیح دی۔

میزبان دوسرا سوال کیا کہ وفادار اور غریب بندہ یا امیر اور بے وفا شخص؟

کومل میر نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج کل کوئی وفادار نہیں ہے لہٰذا وہ بے وفا اور امیر شخص کو منتخب کریں گی۔

اداکارہ کے بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے، کئی صارفین کا کہنا ہے کہ کومل میر نے ایمانداری سے جواب دیا ہے جسے سراہا جانا چاہیے۔

جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جب انہیں امیر آدمی دھوکا دے گا تو یہ انٹرویو دکھائے گا۔

اس سے قبل انٹرویو میں کومل میر نے کہا تھا کہ زین ملک میرے کرش رہے ہیں اپنی اور ان کی تصاویر ساتھ جوڑ کر کولاج بناتی تھی پھر انہیں ڈی ایم بھی کیا تھا۔

ایک مداح نے پوچھا کہ آپ ڈراموں میں تو بہت مرتبہ دلہن بنی ہیں لیکن اپنی شادی پر کس رنگ کا سوٹ پہنیں گی؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے سرخ جوڑا ہی پہنوں گی اور ہلکا سا میک اپ کروں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More