کوہلی کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کے بعد سابق کپتان پلیئنگ الیون سے بھی باہر

سچ ٹی وی  |  Jun 15, 2025

سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے ویرات کوہلی کو ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی 21ویں صدی کی پلئینگ الیون سے بھی باہر کردیا۔

کرک انفو نے سابق ٹیسٹ کرکٹر میتھیو ہیڈن اور سابق کپتان کین ولیمسن سے آل ٹائم 21ویں صدی کی ٹیم بنانے کو کہا، جس پر سابق کیوی کپتان نے پلئینگ الیون سے ویرات کوہلی کو نکال دیا جبکہ انہوں نے محض ایک پاکستانی اسٹار کو شامل کیا۔

کین ولیمسن نے اپنی پلئینگ الیون میں اوپنرز میں میتھیو ہیڈن، ویندر سہواگ، مڈل آرڈر کیلئے رکی پونٹنگ، سچن ٹنڈولکر، اسٹیو اسمتھ، اے بی ڈی ویلیرز، وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی، بالرز میں ڈیل اسٹین، شعیب اختر، گلین میک گرا اور مرلی دھرن کو شامل کیا۔

اسٹار کیوی کرکٹر کی پلئینگ الیون میں محض ایک پاکستانی بالر شعیب اختر شامل تھے، اسکے علاوہ کوئی پاکستانی جگہ نہیں بناسکا۔

اسی طرح سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن کی پلئینگ الیون میں کوئی پاکستانی شامل نہیں تھا۔

انہوں الیسٹر کک، ڈیوڈ وارنر، جیک کیلس، برائن لارا کپتان، ویرات کوہلی، وی وی ایس لکشمن، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، پیٹ کمنز، بریٹ لی اور جیمز اینڈرسن کو جگہ دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More