گوگل فوٹوز نے نئےدلچسپ فیچزز متعارف کرا دیے

سچ ٹی وی  |  Jul 24, 2025

گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل فوٹوز میں نئے دلچسپ فیچرز شامل کیے ہیں جن کی مدد سے صارفین اپنی عام تصاویر کو نہ صرف مختصر ویڈیوز بلکہ کارٹون، تھری ڈی یا اسکیچ جیسے انداز میں بھی تبدیل کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل فوٹوز میں چند نئے اور دلچسپ فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے صارفین اپنی تصاویر کو نہ صرف مختصر ویڈیوز میں تبدیل کر سکیں گے بلکہ انہیں کارٹون، اسکیچ، تھری ڈی یا اینیمی جیسے مختلف انداز میں بھی بنا سکیں گے۔

نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی کسی بھی تصویر کو چھ سیکنڈ کی مختصر ویڈیو میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

گوگل نے اس فیچر میں دو آسان آپشنز دیے ہیں، اگر آپ اپنی تصویر کو ویڈیو میں بدلنا چاہتے ہیں تو ان میں سے ایک آپشن منتخب کر سکتے ہیں، پہلا آپشن ’سبٹل موومنٹس‘ ہے، جس کا مطلب ہے کہ تصویر میں ہلکی پھلکی حرکت شامل کی جائے گی، جب کہ دوسرا آپشن ’آئی ایم فیلنگ لکی‘ ہے، جس کا مطلب ہے کہ گوگل خود اندازہ لگا کر تصویر کو دلچسپ انداز میں ویڈیو میں تبدیل کر دے گا۔

یعنی آپ کو صرف اپنی تصویر منتخب کرنی ہے، پھر یہ آپشن چننا ہے اور آپ کی تصویر ایک چھوٹے ویڈیو کلپ میں بدل جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More