ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 اور ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، بابر اور شاہین کی واپسی

اردو نیوز  |  Jul 25, 2025

ویسٹ انڈیز کے خلاف تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

جمعے کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنی ویب سائٹ پر اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین تین میچز پر مشتمل ٹی20 اور ون ڈے سیریز شیڈول ہیں جو 31 جولائی سے 12 اگست تک کھیلی جائیں گی۔

پی سی بی کے مطابق ون ڈے سیریز کے 16 رکنی سکواڈ کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔ جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز آٹھ، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے۔

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں رائٹ آرم بیٹر حسن نواز واحد نیا چہرہ ہیں جبکہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی20  میچز 31 جولائی، دو اگست اور تین اگست کو امریکہ کے شہر لاؤڈر ہل کے سینٹرل بروورڈ پارک اینڈ بروورڈ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ٹی20 ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جبکہ فاسٹ بولرز حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹی20 سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

بنگلہ دیش میں ٹی20 سیریز کے اختتام کے بعد پاکستان ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ

سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

ون ڈے میچز کے لیے 16 رکنی سکواڈ

محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

ون ڈے اور ٹی20 سیریز کا شیڈول

31 جولائی: پہلا ٹی20، ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاکستان، سینٹرل بروورڈ پارک، لاؤڈرہل، امریکہ

دو اگست: دوسرا ٹی20، ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاکستان، سینٹرل بروورڈ پارک، لاؤڈرہل، امریکہ

تین اگست: تیسرا ٹی 20، ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاکستان، سینٹرل بروورڈ پارک، لاؤڈرہل، امریکہ

آٹھ اگست: پہلا ونڈے میچ، ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاکستان، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو

10 اگست: دوسرا ون ڈے میچ، ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاکستان، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو

12 اگست: تیسرا ون ڈے میچ، ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاکستان، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More