AFP via Getty Images
انڈین گلوکار بادشاہ نے اپنی ٹیم کے ذریعے وضاحت دی ہے کہ وہ ستمبر میں امریکی دورے پر ایسے شوز میں پروفارم نہیں کریں گے جو کسی پاکستانی شہری نے سپانسر کیے ہوں۔
انھیں یہ وضاحت اس لیے دینا پڑی کہ 13 اگست کو فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائیز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے اس حوالے سے ’افسوس‘ کا اظہار کیا تھا کہ ’بادشاہ امریکہ میں تھری سکسٹی شوز نامی ایک کمپنی کے زیرِ انتظام تقاریب میں پرفارم کریں گے۔‘
تاہم بادشاہ کا کہنا ہے کہ ’میری موسیقی جغرافیائی سیاست سے آزاد ہے۔‘
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد کئی انڈین فنکاروں کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
جیسے جون میں اداکار دلجیت دوسانجھ نے بتایا تھا کہ ان کی فلم ’سردار جی تھری‘ انڈیا میں ریلیز نہیں ہو سکے گی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کام کیا تھا اور اسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا۔
دلجیت نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ فروری میں فلم کی شوٹنگ کے دوران پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالات ٹھیک تھے۔
اسی طرح آل انڈین سینی ورکرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا تھا کہ ترکی میں فلموں کی شوٹنگ روک دی جائے کیونکہ اس ملک نے مئی کی لڑائی میں پاکستان کا ساتھ دیا تھا۔
بادشاہ کا امریکی ٹوور کیوں متنازع ہوا؟
انڈیا میں فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائیز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے معروف گلوکار بادشاہ کو لکھے گئے ایک خط میں الزام عائد کیا تھا کہ وہ ستمبر میں امریکہ میں پاکستانی شہریوں کی جانب سے سپانسرڈ تقریب میں پرفارم کریں گے۔
اس خط میں کہا گیا تھا کہ ’یہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ آپ 19 ستمبر 2025 کو امریکہ کے شہر ڈیلس میں کرٹس کلویل سینٹر میں ہونے والے ’بادشاہ ان-فنشڈ ٹور‘ میں پرفارم کرنے والے ہیں جسے پاکستانی شہریوں کی کمپنی تھری سکسٹی شوز سپانسر کر رہی ہے۔‘
خط میں بادشاہ کو یاد کروایا گیا کہ انڈین حکومت نے ’تفریحی صنعت سے وابستہ تمام فنکاروں، پرفارمرز اور ٹیکنیشنز کو پاکستانی شہریوں یا پاکستان سے منسلک تنظیموں کے ساتھ کسی بھی پیشہ ورانہ تعاون یا پرفارمنس سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔‘
’جب فلم سائن کی تب سب ٹھیک تھا‘: دلجیت کا ’سردار جی تھری‘ میں ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر موقف’پرورش‘: جین زی کا ڈرامہ جس نے والدین اور بچوں کے بیچ فاصلے کی کہانی دکھائی’پاکستان کے بجائے جہنم جانا پسند کروں گا‘: جاوید اختر کا بیان جس نے پاکستانیوں کو پھر سے ناراض کر دیاعامر خان کی ’حب الوطنی‘ اور اردوغان کے ساتھ تصویر پر سوالات: ’میں ہمیشہ ہندوستان اور مسلح افواج کا ساتھ دوں گا‘
انڈین میڈیا کے مطابق اس سے قبل اداکار کارتک اریان کو بھی امریکہ میں 15 اگست سے منسوب ایک تقریب میں شرکت پر پوچھا گیا تھا۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق تنظیم نے الزام عائد کیا تھا کہ اس تقریب کے سپانسرز میں سے ایک آغا ریستوران اینڈ کیٹرنگ ہے جو پاکستانی نژاد امریکی شوکت مریدیا چلاتے ہیں۔ تاہم کارتک نے کہا تھا کہ ان کا اس تقریب سے کوئی تعلق نہیں۔
اور اسی طرح کے دعوے پر اب بادشاہ نے وضاحت طلب کی گئی تھی۔
انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس کے جواب میں بادشاہ اور ان کی ٹیم نے تردید کی اور بتایا کہ امریکی دورہ اور پرفارمنسز کو پاکستانی کمپنی سپانسر نہیں کر رہی۔
اس میں کہا گیا کہ ’یہ دورہ مکمل طور پر (منتظمین) انٹینس انٹرٹینمنٹ کے منیش سود کے ذریعے کیا جا رہا ہے جو اس کے واحد پروموٹر اور رابطہ کار ہیں۔ وہ تمام انتظامی امور جیسے کہ مقام کی بکنگ، سپانسرشپ، رہائش اور لاجسٹکس سنبھالتے ہیں۔‘
’بادشاہ اپنے مشن پر قائم ہیں کہ موسیقی کو ثقافتی تبادلے اور اتحاد کا ذریعہ بنایا جائے اور ان کا کام مکمل طور پر جغرافیائی سیاسی اثرات سے آزاد ہے۔‘
انھوں نے وضاحت دی کہ بادشاہ پرفارمنس کنٹریکٹ میں درج شرائط کے علاوہ خود کسی مالی لین دین میں شامل نہیں۔
انٹرینس انٹرٹینمنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بادشاہ کے امریکی دورے کے لیے تھری سکسٹی شوز نامی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو ’امریکی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی ہے اور اس کی صدر و سی ای او کلوئی جونز ہیں۔ یہ فرم مارکیٹنگ اور گراؤنڈ لاجسٹکس میں معاونت فراہم کر رہی ہے۔‘
اس نے بتایا کہ یہ کمپنی ماضی میں اداکار ریتیک روشن سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ بھی کام کر چکی ہے۔
منتظمین کا مزید کہنا ہے کہ ’تمام مقامات کی بکنگ، ہوٹل ریزرویشن، پروازوں کے انتظامات اور دیگر لاجسٹکس انٹینس انٹرٹینمنٹ کے ذریعے مقامی قوانین اور صنعت کے بہترین طریقوں کے مطابق کیے گئے ہیں۔‘
’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ریلیز کی؟’پرورش‘: جین زی کا ڈرامہ جس نے والدین اور بچوں کے بیچ فاصلے کی کہانی دکھائی’جب فلم سائن کی تب سب ٹھیک تھا‘: دلجیت کا ’سردار جی تھری‘ میں ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر موقفعامر خان کی ’حب الوطنی‘ اور اردوغان کے ساتھ تصویر پر سوالات: ’میں ہمیشہ ہندوستان اور مسلح افواج کا ساتھ دوں گا‘’پاکستان کے بجائے جہنم جانا پسند کروں گا‘: جاوید اختر کا بیان جس نے پاکستانیوں کو پھر سے ناراض کر دیا