اسلام آباد کا ملک سینٹر سیل : ایک ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

ہماری ویب  |  Sep 08, 2025

وفاقی دارالحکومت میں ناقص اور ملاوٹی دودھ کی فروخت کے خلاف اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔

فوڈ اتھارٹی ٹیم نےسیکٹر جی-12 میں قائم ایک ملک سینٹر پر چھاپہ مارا، جہاں اسکِم ملک پاؤڈر اور گھی کی مدد سے مصنوعی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔کارروائی کے دوران مشینری، گھی کے ٹین اور ملک پاؤڈر ضبط کرلیا گیا۔ دوران انسپکشن دودھ کے نمونے لکٹوسکین مشین پر ٹیسٹ کیے گئے جو معیار پر پورے نہ اترے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملک سینٹر کے پاس اتھارٹی کا لائسنس بھی موجود نہیں تھا۔ ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا ہے کہ ٹیم نے موقع پر ہی ایک ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا اور سینٹر کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ناقص اور ملاوٹی دودھ کی فروخت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور صارفین کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایسے مراکز کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More