گزری پولیس نے پی این ٹی کالونی میں گورنمنٹ بوائز و گرلز اسکول میں کے جی ٹو کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گزری پولیس کے مطابق 4 اگست کو کے جی ٹو کی 7 سالہ طالبہ (م) کو اسکول کے سویپر دیپک کمار نے واش روم میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ 7 ستمبر کو درج کیا گیا۔ گزری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مقدمہ جنسی زیادتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی نے اسکول میں ملزم کو شناخت کرلیا ہے، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسکول پرنسپل نے واقعہ دبانے اور والدین کو جھوٹی تسلی دینے کی کوشش کی تھی۔