جسٹس طارق جہانگیری بحال، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

ہماری ویب  |  Sep 29, 2025

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے ان کی بحالی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کا حکم نامہ معطل کردیا۔ عدالت نے فریقین، اٹارنی جنرل آفس اور درخواست گزار میاں داؤد کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے پاس معاملہ صرف ہائیکورٹ کے عبوری حکم تک محدود ہے۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر جسٹس طارق جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک عدالتی کام سے روکنے کا حکم دیا تھا جسے سپریم کورٹ نے اب معطل کردیا ہے۔

دوسری جانب جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی ڈگری منسوخ کرتے ہوئے ان پر تین سال کی پابندی بھی عائد کردی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More