عمران اور بشریٰ کو اڈیالہ سے خصوصی جیل منتقل کیے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل

ہماری ویب  |  Sep 29, 2025

راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی کے علاقے قاسم مارکیٹ میں قائم خصوصی جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ خصوصی جیل کے تمام تر انتظامات اور ضروری قانونی تقاضے مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی اسی خصوصی جیل میں منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

خصوصی جیل میں 40 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اس جیل کی براہِ راست ذمہ داری ڈی ایس پی عامر فیاض بھٹی کے سپرد کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اٹک، چکوال اور جہلم کی جیلوں سے عملہ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن رانا رئوف نے جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ خصوصی جیل تمام تر حفاظتی اور قانونی تقاضوں کے مطابق قائم کی گئی ہے تاکہ سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More