عماد وسیم کے پاس ان بڈھی عورتوں کے لئے ٹائم ہے لیکن۔۔ عمارہ چوہدری چڑھ دوڑیں ! نائلہ راجہ نے بلبلا کر کیا کڑا وار کردیا؟

ہماری ویب  |  Oct 03, 2025

"بابر اعظم یا شاہد آفریدی کے ساتھ فین مومنٹ تو بنتا ہے، لیکن جو پاکستان میں آج تک پرفارم نہیں کر سکا، اس کے ساتھ فین مومنٹ؟ بھائی، بالکل رینڈم نہیں لگا۔ جرسی پر بھی نمبر رینڈملی کاپی ہوگیا تھا؟ ٹھیک ہے، کوئی نہیں بولے گا کہ رینڈم نہیں لگ رہا۔ اس کو شرم آنی چاہیئے کیونکہ اس کے پاس ب*****ز کے لیے وقت تھا لیکن اپنے نومولود بیٹے کو دیکھنے اور پہلی اذان میں شامل ہونے کا وقت نہیں تھا. میری دوست نے یہ سب اکیلی کیا۔ بے غیرت۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہاں ہاں، تم سمجھتے ہو لوگ بے وقوف ہیں۔ تم وہاں صرف چشمے لینے گئے تھے اور اسنیپ چیٹ پر اسے آیت الکرسی پڑھا رہے تھے؟ بُڈھی ب***!"

یہ کڑے الفاظ پاکستانی اداکارہ عمّارہ چوہدری کے ہیں، جنہوں نے حالیہ دنوں میں سابق کرکٹر عماد وسیم اور ان سے جڑی خبروں پر سوشل میڈیا پر کھل کر ردعمل دیا۔

کہانی کا پس منظر کچھ یوں ہے کہ جولائی 2025 میں عماد وسیم کی اہلیہ، ثانیہ اشفاق نے اپنے نومولود کی پیدائش پر ایک دل کو چھو لینے والا پوسٹ شیئر کیا، مگر اس میں شوہر کی غیر موجودگی نے مداحوں کو چونکا دیا۔ اسی دوران انسٹاگرام انفلوئنسر نائلہ راجہ کی جانب سے عماد وسیم کے ساتھ تصاویر سامنے آئیں جنہوں نے معاملے کو مزید متنازع بنا دیا۔

صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوگئی جب لندن سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مبینہ طور پر عماد وسیم ایک خاتون کے ساتھ دیکھے گئے۔ اگرچہ نائلہ راجہ نے تعلقات کی تردید کی، لیکن شکوک و شبہات کم نہ ہوئے۔ اس دوران ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام سے عماد کے ساتھ تمام تصاویر حذف کر دیں اور اپنی بائیو سے "وائف ٹو عماد وسیم" کا جملہ بھی ہٹا دیا۔

اداکارہ عمّارہ چوہدری، جو ثانیہ کی قریبی دوست ہیں، کھل کر میدان میں آئیں اور نائلہ راجہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کے سخت جملوں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دیا اور عماد وسیم کی شخصیت پر مزید سوالیہ نشان لگا دیے۔

اب یہ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ عماد وسیم سے جڑی اس تنازع میں نائلہ راجہ قانونی چارہ جوئی کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو یہ معاملہ صرف سوشل میڈیا تک محدود نہیں رہے گا بلکہ عدالت تک جا پہنچے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More