کیا آپ دلہا بنے اس مشہور اداکار کا نام بتا سکتے ہیں؟ صرف 2 فیصد لوگ ہی پہچاننے میں کامیاب ہوتے ہیں

ہماری ویب  |  Oct 03, 2025

شوبز کی دنیا ہمیشہ ناظرین کو حیرت میں ڈال دیتی ہے۔ اکثر پرستار اپنے پسندیدہ فنکاروں کو ڈراموں اور فلموں میں مختلف کرداروں میں دیکھتے ہیں، لیکن جب انہی فنکاروں کی ذاتی زندگی کے لمحات سامنے آتے ہیں تو تجسس اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے اداکار کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے اداکاری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ آج ان کی نوجوانی کی تصویر دیکھ کر انہیں پہچاننے میں ناکام رہتے ہیں اور صرف چند ہی شائقین ان کی شناخت درست کر پاتے ہیں۔

اشارہ یہ ہے کہ یہ وہ اداکار ہیں جنہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کئی یادگار کردار نبھائے ہیں۔ ان کے سنجیدہ انداز اور گہرے ڈائیلاگز نے ہمیشہ ناظرین کے دلوں کو چھوا ہے۔ وہ نہ صرف ڈراموں میں والد یا استاد جیسے کرداروں میں دکھائی دیتے ہیں بلکہ ان کی مضبوط آواز اور باوقار شخصیت نے انہیں انڈسٹری میں ایک منفرد مقام دلایا ہے۔ ان کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ کئی دہائیوں سے شوبز کا حصہ ہیں۔

جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں مشہور اور باصلاحیت اداکار محسن گیلانی کی۔ محسن گیلانی کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک معتبر نام سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے متعدد سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا۔ ان کے نمایاں ڈراموں میں "پری زاد"، "محبت روگ" اور "آگاہی" شامل ہیں، جن میں انہوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے کرداروں کو جِلا بخشی۔ ان کی شادی کی پرانی تصویر سوشم میڈیا پر سامنے آئیں تو شائقین نے حیرت کا اظہار کیا اور کئی لوگوں نے انہیں پہلی نظر میں پہچانا بھی نہیں۔

محسن گیلانی آج بھی ٹی وی اسکرین پر متحرک ہیں اور اپنی سنجیدہ اور پروقار اداکاری کے ذریعے نئی نسل کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔ ان کی زندگی اور کیریئر اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت اور لگن سے انسان نہ صرف شوبز کی دنیا میں کامیابی حاصل کرتا ہے بلکہ پرستاروں کے دلوں میں بھی ہمیشہ کے لیے جگہ بنا لیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More