تھریٹ اور وزیراعلیٰ کی ہدایت کے باوجود ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس

ہماری ویب  |  Oct 05, 2025

وفاقی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی واپس لینے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آئی جی کے پی کو ایمل ولی خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات کردی۔

ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز مغل نے کہاکہ ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے تاہم علی امین گنڈاپور نے آئی جی خیبر پختونخوا کو سیکیورٹی ہرصورت برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایمل ولی خان کے خاندان کو پہلے بھی نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی میں کمی ممکن نہیں، انسانی جان کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی کہاکہ وہ ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لینے کے خلاف ہیں، سیاسی لیڈرز کو تھریٹ ہیں تو سیکیورٹی ملنی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے میری اور میرے خاندان کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، مجھے یا خاندان کے ساتھ کچھ ہوا تو ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان احسان کا کہنا ہے کہ آئی جی خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ہدایات کو نظر انداز کرکے آج صبح ایمل ولی خان سے تمام پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کردیا، ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ کی یقین دہانی بھی ہوا میں اڑا دی گئی، وفاقی سیکیورٹی کے بعد خیبر پختونخوا پولیس بھی واپس بلا لی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More