پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے کراچی میں ہوٹل بکنگ منسوخ

بول نیوز  |  May 07, 2021

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کیلئے کراچی میں ہوٹل بکنگ منسوخ کروادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کراچی کے ہوٹل موو اینڈ پک  کی بکنگ منسوخ کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی سی بی، پی ایل ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اجلاس آج ہورہا ہے ، جس میں پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچزسے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈھائی سے 5 بجے تک ورچوئل اجلاس ہوگا۔

واضح رہےکہ پی سی بی نےامارات میں گراؤنڈز کی دستیابی اور ہوٹل بکنگ کے لئے بھی رابطہ کیا تھا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے کراچی میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کروانے سے منع کرتے ہوئے یو اے ای میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز رواں سال جون میں کراچی میں شیڈول ہیں۔

 

 

 

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More