پی ایس ایل 6 فائنل: سلطانز نے زلمی کو جیت کیلئے پہاڑ جیسا ہدف دے دیا

ہم نیوز  |  Jun 24, 2021

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

ابو ظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے رائیلی روسوو اور صہیب مقصود کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

صہیب مقصود نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے جب کہ رائلی روسوو نے 3 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد عمران اور سمین گل نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

پشاور کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ALL THAT HARD WORK PILES UP FOR THIS BIG DAY..

THE FATE OF ZALMI’S 2ND PSL TROPHY RESTS IN THE HANDS OF THESE 11 PLAYERS brings you our Playing XI for Today’s match. #YellowStorm #HBLPSL6 #ZKingdom #MSvsPZ #ZALMIxTCL pic.twitter.com/fCLtwUfmYo

— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) June 24, 2021

ملتان سلطانز کی پلیئنگ الیون:

🚨 TOSS 🚨 The Final 🏆@PeshawarZalmi chose to BOWL#HBLPSL6 #MSvPZ #SultanAaGayya #HBLPSL6Final pic.twitter.com/r6hHxI5Wvb

— Multan Sultans (@MultanSultans) June 24, 2021

خیال رہے کہ پشاور زلمی کو فائنل سے قبل بڑا دھچکہ لگا ہے۔ 2 کھلاڑیوں حیدر علی اور عماد آصد کو بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پرمعطل کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More