ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،انگلینڈ نے باآسانی بنگلادیش کو شکست دے دی

بول نیوز  |  Oct 27, 2021

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں کھیلے گئےاس میچ میں بنگلادیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے کارآمد ثابت نہ ہوسکا۔

انگلینڈ کے بولرز نے بھی اپنے گزشتہ میچ کی شاندار بولنگ پرفارمنس کو برقرار رکھتے ہوئے بنگلادیشی بیٹرز کو کھل کر کھیلنے  کا موقع نہ دیا۔

لٹن داس، محمد نعیم اور شکیب الحسن جیسے نامور کھلاڑی دُہرا ہندسہ بھی حاصل نہ کرسکے۔

پہلے مشفق الرحیم کے 29 اور کپتان محمود اللہ کے 19 اور پھر اس کے بعد نسیم احمد کے 19، نور الحسن کے 16 اور مہدی حسن کے 11 رنز کی بدولت بنگال ٹائیگرز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بناسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹیمل ملز نے 3 جبکہ معین علی اور لیام لونگسٹن نے 2، 2 اور کرس ووکس نے ایک وکٹ  حاصل کی ۔

بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا ہدف انگلینڈ کی ٹیم نے باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

جیسن رائے نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملان 28 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

بنگلادیشن کی جانب سے شرف الاسلام اور نسم احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

بہترین بلے بازی پر انگلینڈ کے جیسن رائے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس جیت کے 2 پوائنٹس کے ساتھ ہی انگلینڈ کے ٹیبل پر 4 پوائنٹس ہوگئے، جس کے ساتھ وہ پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More