سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اردو نیوز  |  Dec 03, 2021

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق جمعے کو ترجمان پاکستان بحریہ نے بتایا کہ سعودی سفیر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

#پاکستان میں #خادم_حرمين_شريفين کےسفیر @AmbassadorNawaf نے پاک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل محمد امجد نیازی سےنیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشترکہ دلچسپی اور دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ pic.twitter.com/XppCrdwMax

— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) December 3, 2021

ترجمان پاکستان بحریہ نے بتایا کہ نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔

سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More