کاؤنٹی کرکٹ میں شان مسعود کی کارکردگی پر محمدیوسف کاتبصرہ

سماء نیوز  |  May 17, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ جس طرح کاؤنٹی میں شان مسعود کھیل رہے ہیں آج تک کوئی پاکستانی بیٹر ایسا نہیں کھیلا۔

لاہور میں کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ کھلاڑیوں کی گیم کو بہتر کرنے کیلئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کھلاڑیوں کو پورا سال اس طرح موقع نہیں ملتا۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ماضی اور آج کی کرکٹ میں کافی فرق ہے، جب تمام کھلاڑی ہر نمبر پر پرفارم کریں گے تو ہی کھیل میں بہتری آئے گی، ہماری کوشش ہے کہ بیٹرز کو زیادہ مواقع فراہم کریں، کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی کام کیا جارہا ہے، فٹنس اچھی ہوگی تو موسم سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بعد کاؤنٹی کرکٹ میں بھی اپنی کارکردگی سے ناقدین کے منہ کرنے والے شاہ مسعود سے متعلق محمد یوسف نے کہا کہ جس طرح کاؤنٹی میں شان مسعود کھیل رہے ہیں آج تک کوئی پاکستانی بیٹر ایسا نہیں کھیلا۔

عابد علی کی دل کے دورے کے بعد قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شمولیت کے حوالے سے محمد یوسف نے کہا کہ عابد علی کے ساتھ پہلے کافی کام کیا ہے، میرے خیال سے جس طرح عابد علی ٹریننگ کررہا ہے ویسے ٹیم میں واپس آئے گا۔

اسد شفیق کے کم بیک کے حوالے سے محمد یوسف نے کہا کہ ماضی میں بھی کھلاڑیوں پر مشکل وقت آتا رہا ہے، ٹیم میں واپسی کے لئے آپ کو اچھی کرکٹ کھیلنی پڑتی ہے لیکن اسد شفیق نے فرسٹ کلاس میں تسلی بخش کارکردگی نہیں دکھائی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More