عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار 9 حلقوں سے انتخاب لڑےگا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 13, 2022

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے قومی اسمبلیکے تمام 9 حلقوں سےکاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار بیک وقت 9 حلقوں سے انتخاب لڑے گا۔خیال رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود ضمنی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار بیک وقت 9 حلقوں سے انتخاب لڑےگا۔قومی اسمبلی کے حلقہ 22، 24، 31، 45 سمیت 108، 118، 237، 239 اور 246 سے بھی عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔تمام 9 حلقوں میں پی ٹی آئی کے کَورنگ امیدواروں کے کاغذات جمع کروانےکا کام بھی مکمل ہوگیا ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ان 9 حلقوں میں پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔خواتین کی مخصوص نشست کے لیے پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار ، روحیلہ حامد اور مہوش علی خان بھی میدان میں ہیں۔خیال رہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 28 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے 11 ارکان کے استعفے قبول کرلیے تھے اور انہیں خالی ہونے والی نشستوں پر 25 ستمبر کو الیکشن ہونے جارہے ہیں۔عمران خان کے تمام 9 حلقوں سے کامیابی کی صورت میں انہیں 8 حلقوں کو چھوڑ کر ایک کا انتخاب کرنا ہوگا اور وہ میانوالی کی نشست سے پہلے ہی رکن قومی اسمبلی ہیں۔عمران خان کے الیکشن جیتنے کی صورت میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں دوبارہ ضمنی الیکشن ہوگا اور اس صورت میں ایک مرتبہ پھر الیکشن پر 50 سے 90 کروڑ روپے تک اخراجات آئیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More