ہماری ویب | Jul 04, 2025
کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، متعلقہ حکام فوری رپورٹ پیش کریں، ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو فوری نکالنے کے لیے اقدامات کریں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو فراہم کی جانے والی ابتدائی بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیاری میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملبے سے اب تک 5 زخمی افراد کو نکالا گیا۔
وزیراعلیٰ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے شہر کی بوسیدہ و خستہ حال عمارتوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت جاری کیں کہ خطرناک عمارتوں کی فوری نشاندہی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، اس حوالے سے غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More