اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی جاری رہنے کے بعد مندی پر اختتام

ہماری ویب  |  Aug 08, 2025

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 46 ہزار 813 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا لیکن نماز جمعہ کے بعد دوسرے کاروباری سیشن میں تیزی کا یہ سلسلہ برقرارنہ رہ سکا اور تیزی کے اثرات زائل ہونا شروع ہوگئے یہاں تک مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 264 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 45 ہزار 382 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

جمعہ کو مجموعی طور پر 482 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 151 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 296 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 35 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

گزشتہ روز پاک پٹرولیم، بینک آف پنجاب، آئل ینڈ گیس ڈیولپمنٹ، ورلڈ کال ٹیلی کام، کے الیکٹرک، پی ٹی سی ایل، یونٹی فوڈز، پاک ریفائنری اور یوسف ویوونگ کے شیئرز کا سب سے زیادہ لین دین ہوا۔ اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ اورسپر نیٹ ٹیکنالوجیز کے شیئرز کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جبکہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی اور نیلسے پاکستان کے شیئرز کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس روز نئے ریکارڈ قائم کرتا رہا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اور منافع حاصل کرنے کی عرض سے شیئرز کی فروخت کے سبب تیزی کے اثرات محدود ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More