سندھ کابینہ میں بڑی تبدیلی کی تیاری، کس سے وزارتیں واپس لی جا رہی ہیں؟

ہماری ویب  |  Sep 26, 2025

سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کی تیاری کی جارہی ہے جس کے تحت اہم وزرا کے محکموں میں تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مختلف وزرا کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں سعید غنی، جام خان شورو اور اسماعیل راہو آج وزیراعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ بدین سے منتخب رکن اسمبلی اسماعیل راہو کو صوبائی وزیر بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے اہم وزیر سعید غنی سے محکمہ بلدیات کا قلمدان واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جام خان شورو کو اضافی محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا قلمدان سونپنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More