اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی سکیورٹی واپس، ڈی آئی جی کو نوٹس

ہماری ویب  |  Sep 26, 2025

اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی سکیورٹی اچانک واپس لے لی گئی ہےجس کے نتیجے میں ججز کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات گن مین بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔

اس صورتحال پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید رانا نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے سخت تشویش کا اظہار کیا۔ سیشن جج نے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکیورٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہےکہ ڈی آئی جی عدالت میں پیش ہو کر سکیورٹی واپس لینے کی وضاحت کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More