سعودی عرب میں میں آن لائن شاپنگ میں اضافہ

بول نیوز  |  Apr 25, 2020

کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاون اور کرفیو لگنے سے سعودی عرب کے ہر علاقے میں آن لائن شاپنگ میں 400 فیصد ہو گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو ماہ میں آن لائن خریداری میں 400 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آن لائن شاپنگ میں یک دم اس قدر اضافہ کے باعث مختلف قسم کی 30 ہزار شکایات بھی درج کرائی گئی ہیں جن میں اکثریت سامان کی فراہمی میں تاخیر کی اطلاعات ہیں۔

وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث بہت سے علاقوں میں کرفیو جیسی صورتحال غیر معمولی ہے اور یہی وجہ سامان کی ترسیل میں تاخیر میں آڑے آ رہی ہے۔

عبد الرحمٰن نے مزید کہا کہ صارفین کے اس مسئلے سے نمٹنے اور بروقت ڈلیوری کو یقینی بنانے کے لیے مزید ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔

سعودی عرب میں بھی کورونا بے قابو ہوگیا

سعودی عرب مانیٹری ایجنسی (ساما) کے قواعد کے مطابق خریدار کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ سامان کی بروقت فراہمی نہ ہونے کے سبب اپنی رقم واپس لے سکتا ہے، اگر اس نے آن لائن ادائیگی کی ہے تو 14 دن کے اندر پیسے اس کے اکاؤنٹ میں واپس آجائیں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے کیٹرنگ سروس، ریستوانوں اور فوڈ ڈیلیوری گاڑیوں کو آن لائن خدمات پیش کرنے کے لیے کرفیو اوقات میں نرمی کر کے گاہکوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سحری کے 3 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

وزارت تجارت کی نگران ٹیمیں سپر مارکیٹوں کی براہ راست نگرانی کر رہی ہیں اور قبل ازیں 89 ہزار سے زائد تفتیشی دورے بھی کر چکی ہیں جس میں تجارتی قانونی خلاف ورزیوں پر 9 ہزار جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More