فیس بک ملازمین بھی مستقل گھر سے کام کریں گے

سماء نیوز  |  May 23, 2020

ٹوئٹر کے بعد فیس بک نے بھی اپنے ملازمین کو مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کی اجازت دے دی۔

گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر سمیت متعدد معروف کمپنیوں کے ملازمین عالمی وبا کے پیش نظر پہلے ہی گھروں سے رہ کر کام کر رہے ہیں۔ فیس بک اور گوگل نے گزشتہ دنوں اپنے ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کی پالیسی میں 7 ماہ کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔

مگر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ ملازمین چاہیں تو گھروں سے مستقل کام کر سکتے ہیں۔ یعنی ان پر دفتر آنے کیلئے دباؤ نہیں ڈالا جائے گا۔

مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ اگلے 5 سے 10 سالوں کے دوران فیس بک کے 50 فیصد ملازمین گھروں میں رہ کر ہی کام کریں گے۔

ٹوئٹر نے پہلے ہی ملازمین کو دفتروں کی جھنجھٹ سے نجات دیدی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More