ٹرمپ کی واشنگٹن میں مسلح افواج تعینات کرنے کی دھمکی

جی این این  |  Jun 02, 2020

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن میں بھاری مسلح افواج تعینات کرنے کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کے بعد جاری مظاہروں کی شدت میں کمی نہ آسکی۔ وائٹ ہاؤس میں قوم سے خطاب میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن میں بےامنی انتہائی ذلت آمیز ہے،لاقانونیت اورتشدد کے خاتمے کیلئے فوج کومتحرک کیاجائے گا۔ لوٹ مار،تباہ کاریوں کے تدارک کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More