پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں آج سے کمی

جی این این  |  Jun 02, 2020

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااطلاق آج سے ہورہا ہے ۔  حکومت نے صارفین کو مزید ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے رواں ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں7 روپے6 پیسے سے لیکر 11 روپے اٹھاسی پیسے تک کمی کر دی ہے۔ خزانہ ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت فی لیٹر سات روپے چھ پیسے کم کی گئی ہے جس کے بعد اسکی نئی قیمت74 روپے 52 پیسے ہے۔مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت گیارہ روپے اٹھاسی پیسے کم کرنے کے بعد اسکی نئی قیمت35 روپے56 پیسے ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لیٹر9 روپے37 پیسے کم کر دی گئی اور نئی قیمت38 روپے 14 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے اور نئی قیمت 80 روپے پندرہ پیسے ہو گی ۔ گزشتہ روز حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا تھا ۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More