اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

ہم نیوز  |  Jun 02, 2020

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

اجلاس میں مغربی بارڈر مینجمنٹ کےلیے 8.84 ارب روپے کی گرانٹ کے اجرا پر بھی غور ہو گا جبکہ ایف بی آر کی 20 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی درخواست زیر غور آئے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رواں مالی سال آئی بی کےلیے بجٹ شارٹ فال پورا کرنے کی سمری پر بھی غور کیا جائے گا۔

گزشتہ دنوں اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مشیرخزانہ ڈاکٹرحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کو سامنے رکھ کر نئے بجٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولیوں کےنظام میں موجود خامیوں کاخاتمہ چاہتےہیں،حکومت تمام فریقین سےبات چیت کرکےان کی تجاویز پرغورکرے گی۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کودرپیش مشکلات ختم کرنےکیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More