سندھ میں ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری

سماء نیوز  |  Jun 03, 2020

حیدر آباد میں طبی عملہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ کر رہا ہے۔ فوٹو: آن لائن

سندھ حکومت نے طبی عملے کے لیے ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری دے دی۔

ہیلتھ الاؤنس ہاؤس جاب کرنے والوں کو بھی ملے گا جو کہ مارچ سے کرونا ختم ہونے تک ملتا رہے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا ہے کہ ہيلتھ رسک الاؤنس بيسک تنخواہ کے برابر ديا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76 ہزار 800 سے بڑھ گئی ہے جبکہ 1600 سے زائد افراد انتقال کر گئے ہیں۔

سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار سے زائد ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More