کراچی طیارہ حادثہ: پائلٹ کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزیوں کا انکشاف

سچ ٹی وی  |  Jun 03, 2020

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کا شکار طیارے کے پائلٹ کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن افتخار احمد نے پی آئی اے کے شعبہ سیفٹی کے جنرل مینیجر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ائیر ٹریفک کنٹرولر لینڈنگ سے متعلق کپتان کو ہدایت دیتا رہا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کپتان نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر عمل نہیں کیا۔ طیارہ کنٹرول زون اپروچ پوائنٹ پر تھا تو اس کی بلندی زیادہ تھی۔ کنٹرولر نے کپتان کو وارننگ دی کہ بلندی زیادہ ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ طیارہ سات ناٹیکل میل پر تھا تو طیارے کی اونچائی 5 ہزار دو سو فٹ تھی۔ کنٹرول ٹاور کے مطابق اپروچ پروفائل سے زیادہ تھی۔ دو بار کپتان کو طیارے بائیں جانب 180 ڈگری پر لے جانے کا کہا گیا۔

کپتان کو ہدایت دی گئی کہ اپروچ کیلئے مطلوبہ بلندی تک لے کر آئیں۔ طیارے کی اونچائی 3 ہزار پانچ سو فٹ تھی تو طیارہ چار ناٹیکل تیرہ سو فٹ پر آ گیا جبکہ لینڈنگ کیلئے درکار مطلوبہ رفتار دو سو پچاس ناٹ سے زیادہ تھی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More