وزیراعظم عمران خان نے ٹڈی دل کنٹرول کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے فیز ٹو کی منظوری دے دی

اب تک  |  Jul 10, 2020

اسلام آباد: (10 جولائی 2020) وزیراعظم عمران خان نے ٹڈی دل کنٹرول کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے فیز ٹو کی منظوری دے دی اور متاثرہ کسانوں کو بھی ایک پیکیج کے ذریعے معاوضہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ19 کے ساتھ ٹڈی دل حملہ بھی پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیراعظم کو نیشنل لوکسٹ کنٹرول ایکشن پلان فیز ون مکمل ہونے سے آگاہ کیا گیا اور ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ٹڈی دل کنٹرول کے فیز ون کیلئے نیشنل ایکشن پلان مکمل ہوچکا ہے۔

وزیراعظم کو قومی، صوبائی اور اضلاعی سطح پر نگرانی و کوآرڈینیشن پر بھی بریفنگ دی گئی اور قومی وسائل متحرک کرنے سمیت آگاہی مہم سے بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے تکنیکی معاونت پر چین، جاپان، برطانیہ کی حکومتوں کی تعریف کی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ افریقہ سے ایران کے راستے، بھارت سے ٹڈیوں کے داخلے کا امکان ہے۔ ٹڈی دل کی متوقع آمد کیلئے ضروری اقدامات موجود ہیں۔

وزیراعظم نے ٹڈی دل کنٹرول کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے فیز ٹو کی منظوری دے دی اور فیصلہ کیا کہ متاثرہ کسانوں کو بھی ایک پیکج کے ذریعے معاوضہ دیا جائے گا۔

عمران خان نے ٹڈی کے حملے کو قابو کرنے کیلئے پاک فوج، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوویڈ19 کے ساتھ ٹڈی دل حملہ بھی پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ غذائی تحفظ کی خاطر حکومت ٹڈی دل پر قابو پانے کی ہر کوشش کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی، صوبائی حکومتوں، تنظیموں کے مربوط قومی ردعمل کی ضرورت ہے۔ متوقع ٹڈی دل حملے سے فصلوں کی پیداوار متاثر نہ ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More