پنجاب بھر میں ابھی تک 860روپے کا 20کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں تقریباً نایاب ہے

نوائے وقت  |  Jul 14, 2020

لاہور(کامرس رپورٹر ) پنجاب بھر میں ابھی تک 860روپے کا 20کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں تقریباً  نایاب ہے جبکہ فلور ملز نے 25 کلو آٹے کا تھیلا متعارف کروا دیا ہے.تفصیلات کے مطابق حکومتی مقررہ نرخ پر آٹے کی دستیابی مشکل ہو گئی، لاہور سمیت پنجاب کے بڑے بڑے شہروں کی مارکیٹ میں طلب سے کم آٹا فراہم کیا جانے لگا، ،فلور ملز نے بھی سرکاری نرخ سے بچنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا، 1350 روپے میں 25 کلو آٹے کی پیکنگ متعارف کروا دی۔مارکیٹ میں 25 کلو آٹے کے تھیلے کی نئی پیکنگ آگئی جس پر سرکاری ریٹ کا اطلاق نہیں ہوتا، 25 کلو آٹا 1350 روپے میں فروخت کیا جا رہا جو کہ پرائیویٹ گندم سے تیار کیا جا رہا ہے مہنگے آٹے کا توڑ حکومت نے بہت مشکل سے تلاش کیااور سرکاری گوداموں سے فلور ملز کو سستی گندم کی فراہمی شروع کی ، فلور ملرز نے بھی 860 روپے میں 20 کلو آٹا کا تھیلا دینے کی یقین دہانی کرائی تاہم جب محکمے کی طرف سے پنجاب کے عوام کی ضروریات کے مطابق گندم کا کوٹہ سپلائی نہ ہوا تو بحرانی کیفیت پیدا ہوئی ہے, مارکیٹ میں آٹا 1030 روپے سے کم ہو کر 860 روپے پر ملنے کی امید پیدا ہوئی لیکن ایک بار پھر پہیہ الٹا گھوم گیا،سستا آٹا ہی تقریباً  نایاب ہو گیا۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ 860 روپے والا 20 کلو کا تھیلا تقریباً نایاب ہے، 10کلو آٹے کا تھیلا بھی محدود تعداد میں مل رہا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ حکومت نے نوٹس لیا تو سستے آٹے کی امید پیدا ہوئی لیکن اب تو آٹا ملنا ہی مشکل ہو رہا ہے، لاہور کے بیشتر علاقوں میں فلور ملز کی جانب سے آٹا طلب کے مقابلے میں کم فراہم کیاجا رہا ہے، جس کے باعث عوام کو آٹے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں روزانہ 16700 ٹن سرکاری گندم فراہم کی جا رہی ہے اسی شرح کے مطابق آٹا بنا کر حکومت کے حوالے کر رہے ہیں. پنجاب کی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر آٹے کی مقدار  چیک کر رہے ہیں, جتنی گندم اتنا آٹا دے رہے ہیں. پاکستان کا واہگہ بارڈر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے کھولنے کا فیصلہ

پاکستان کا واہگہ بارڈر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے کھولنے کا فیصلہ

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More