آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، جیسن ہولڈر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے

بول نیوز  |  Jul 14, 2020

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بہترین بولنگ نے جیسن ہولڈر کو آئی سی سی  ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر پہنچا دیا۔

آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق  بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ  کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 7 وکٹس لے کر جیسن ہولڈر ایک درجہ ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔

بیٹنگ کی ابتدائی تین رینکنگ میں  کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، بھارت کے ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے مارنس لبوشین بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی ابتدائی تین رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر،انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور بھارت کے رویندرا جدیجا بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More