امریکی جہاز پرلگی آگ دوسرے روز بھی نہ بجھ سکی ،کوششیں جاری

روزنامہ اوصاف  |  Jul 14, 2020

کیلی فورنیا(ویب ڈیسک )امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے بحری اڈے پر امریکی بحریہ کے جہاز USS BONHOMME RICHARD میں آتشزدگی پر قابو پانے کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری ہیں۔خبرکے مطابق، کیلیفورنیا کے بحری اڈےپر لنگر اندازاس جہاز پر 160 کے قریب ملازمین موجود تھے جس میں فوجیوں سمیت 60 افراد دھماکے کے باعث شدید زخمی ہوگئے ہیں۔دوسری جانب ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے جنگی جہاز میں لگی آتشزدگی کو بجھانے کی کوششیں جاری ہے۔امدادی ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں شروع کردیں ہیں جبکہ فائر فائٹرز بھی دھماکے کے باعث لگنے والی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔خیال رہے کہ یہ جہاز بحری اڈے پر مرمت کے لیے موجود تھا کہ اچانک اس میں دھماکہ ہوا۔جہاز میں دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More