پاکستان میں سونے کی قیمت مقرر, اب ملک میں فی تولہ سونا کس ریٹ پر فروخت ہوگا؟ اہم خبر آگئی

سچ ٹی وی  |  Jul 31, 2020

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1975 ڈالر پر آگئی۔

 دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 750 روپے اور 643 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جمعے کے روز سونے کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 23 ہزار 500 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 881 روپے پر جاپہنچی۔

سونے کی قیمتوں کو پر لگنے کے بعد اب چاندی کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور جمعے کے روز فی تولہ 24 قیراط چاندی کی قیمت 80 روپے بڑھ کر 1500 روپے پر آگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More