ضلعی انتظامیہ کی توجہ ڈینگی کی جانب مرکوز :ڈینگی سروئلنس اور ڈینگی لاروا چیک کیا گیا

نوائے وقت  |  Aug 06, 2020

ضلعی انتظامیہ کی توجہ ڈینگی کی جانب مرکوز ہوگئی ، لاہور کے افسران کے ڈینگی دورے جاری ہے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 112 سبزہ زار کا دورہ، کیا اور ڈینگی سروئلنس اور ڈینگی لاروا کو چیک کیا. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 127 کا دورہ کیا اور ڈینگی انتظامات کا جائزہ لیا.افسران نے ڈینگی ورکرز کی حاضری، کارکردگی، ڈور مارکنگ، روف مارکنگ کا بھی جائزہ لیا اور یوسیز مکینوں سے ڈینگی صورتحال اور ورکرز کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا. انہوں نے یوسیز مکینوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا کہا.

انہوں نے گھر اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کی. صاف ستھرے ماحول سے انسانی معاشرہ جنم لیتا ہے.افسران نے ٹیموں کو ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس پر خصوصی توجہ دینے کو کہا. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے دورے کئے جا رہے ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More