ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان،چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے.شیخ رشید

نوائے وقت  |  Aug 07, 2020

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے سے پاکستان اور چین کےدرمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

آج اسلام آباد میں چینی سفیر یاو جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ پاکستان میں ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب پہلا قدم ہے اوراس سے ملک میں اقتصادی ترقی بھی آئے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی اور پشاور کے درمیان 6 ارب 80 کروڑ ڈالر کی لاگت سے ایک ہزار 872  کلو میٹر طویل نیا ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو بالواسطہ یا بلا واسطہ روزگار میسر آئے گا۔چینی سفیر نے کہا کہ یہ پاکستانی عوام کےلئےایک بڑا منصوبہ ہے جو ملک میں سفری سہولتوں کے حوالے سے انقلاب برپا کرےگا۔ انہوں نے کورونا وائرس پرجلد قابو پانے پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More