محمد حفیظ بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی کے مرتکب

سماء نیوز  |  Aug 12, 2020

بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی کرنے پر انگلينڈ ميں موجود پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو پی سی بی نے آئسولیشن میں بھیج دیا۔

محمد حفيظ نے گالف کھیلنے کے دوران سماجی فاصلے کے اصول کا خيال رکھے بغیر 90 سالہ خاتون کے ساتھ تصویر بنائی اور اسے ٹویٹر پر اپ لوڈ بھی کيا۔

پی سی بی نے ایکشن لیتے ہوئے حفیظ کو اسکواڈ سے الگ کر دیا ہے اور کرونا ٹیسٹ منفی آنے تک وہ آسولیشن میں رہیں گے۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہے البتہ 28 اگست سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے وہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More