نئے ایپل فونز متعارف کرانےسے متعلق اہم خبر، عوام میں خوشی کی لہر

سچ ٹی وی  |  Aug 14, 2020

ایپل کارپوریشن کی روایت رہی ہے کہ وہ ہر سال اپنا نیا آئی فون ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں جاری کرتی ہے جبکہ اسی کے ساتھ آئی پیڈ وغیرہ کے نئے ماڈل بھی منظرِ عام پر لائے جاتے ہیں۔

تاہم اس سال 2020 میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث نئے آئی فون کی تاریخِ رونمائی ایک ماہ آگے بڑھا دی گئی ہے اور ممکنہ طور پر یہ 12 یا 13 اکتوبر کو صارفین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

8 ستمبر 2020 کی تقریب میں صرف نئے آئی پیڈز اور ایپل واچ 6 ہی جاری کیے جائیں گے۔

پہلے کی طرح اس سال بھی آئی فون کے مختلف ماڈلز پیش کیے جائے، تاہم امید ہے کہ ’’آئی فون 12 پرو‘‘ میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سپورٹ بھی موجود ہوگی۔

اگرچہ ایپل کارپوریشن کی مصنوعات پر نظر رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی فون 12 کی پری آرڈر بکنگ 23 ستمبر سے شروع ہوجائے گی لیکن ممکنہ طور پر اس کی سپلائی 16 اکتوبر سے پہلے نہیں شروع ہو سکے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More