گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی مزار قائد آمد

اب تک  |  Aug 14, 2020

کراچی: (14 اگست 2020) گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے ایک ساتھ مزار قائد پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کی۔

یوم آزادی کے موقع وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی مزار قائد آمد مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےگورنر سندھ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان اس بات پر متفق ہیں کہ کشمیری عوام کو انڈیا سے آزادی دلائی جائے۔

اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ملک بھر میں سب سے زیادہ کرونا ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے عوام سے درخواست کی کہ کورونا ختم نہیں ہوا ہے، ہمیں اب بھی احتیاط کرنی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More