مقبوضہ کشمیر میں کشمیری ایڈوکیٹ بابر قادری بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں قتل

اب تک  |  Sep 25, 2020

سری نگر: (24 ستمبر 2020) غیرقانونی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری ایڈوکیٹ بابر قادری بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں قتل کردیے گئے۔ قادری نے ٹی وی پر مباحثے کے دوران پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے تھے جبکہ آر ایس ایس نے انہیں مارنے کی دھمکی دی تھی۔

کشمیری میڈیا کے مطابق غیرقانونی مقبوضہ کشمیر کے معروف وکیل کو سری نگر میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے ایجنٹوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ قادری ٹی وی مباحثے میں پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگاتےتھے۔ بی جے پی اور آرایس ایس کے غنڈوں نے کشمیری وکیل بابر قادری کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔

بابر قادری ایڈوکیٹ بی جے پی کی کشمیر پالیسی اور انسانی حقوق سے متعلق مودی حکومت پر تنقید کرتے تھے۔ بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی گردی کے دوران ضلع پلوامُہ کے ترال علاقے میں گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری کو شہید کردیاگیا۔

کشمیری کا قصور چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی کے خلاف مزاحمت کرنا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More