بھارتی پولیس بھی پارری گرل کی فین ہو گئی

ہم نیوز  |  Mar 08, 2021

نئی دہلی: بھارتی پولیس بھی پاکستانی پارری گرل کی فین ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے شیشہ بار میں چھاپہ مارا اور 24 حقے قبضے میں لے لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ’’یہ ہم ہیں، یہ حقے ہیں اور اب پارری نہیں ہو رہی ہے‘‘

Yehe Hum hain.. Yehe Hooke Hain.. Aur ab Pawri nahi ho rahi hai

PS- Some Pawris are not only injurious to health they are illegal too. Seized 24 Hooka from Rajouri Garden area. @DCPWestDelhi @DelhiPolice

— Addl DCP-I WEST DISTT (@i_addl) March 7, 2021

دہلی پولیس کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پرشانت گوتم نے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے قبضے میں لیے گئے حقوں کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ کچھ پارٹیاں نہ صرف صحت کے لیے مضر ہیں بلکہ غیر قانونی بھی ہیں۔‘

ایک سینیئر پولیس اہلکار نے کہا کہ سب انسپکٹر پرکاش کشیپ نے خفیہ اطلاع پر مغربی دہلی کے راجوڑی گارڈن کے علاقے میں ایک حقہ بار پر چھاپہ مارا۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ بھی پارری گرل کے فین بن گئے

انہوں نے کہا کہ ’پولیس نے دیکھا کہ کورونا وائرس کے ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی ہو رہی تھی۔ وہاں سکریننگ مشین یا ہینڈ سینیٹائزرز نہیں تھے اور گاہک حقہ پی رہے تھے۔‘

پولیس کے مطابق کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی اور عوامی مقام پر تمباکو نوشی کرنے پر حقہ بار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More