حدیقہ کیانی نے شادی کیوں کی تھی؟ گلوکارہ نے حقیقت بتا دی

بول نیوز  |  Dec 03, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی شادی کےحوالے سے اہم انکشاف کر دیا ہے۔

 گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے بتایا کہ کہ اُنہوں نے بچہ گود لینے کے لیے دوسری شادی کی تھی جوکہ کامیاب نہ ہوسکی۔

گزشتہ ماہ حدیقہ کیانی نے ایک ویب شو کو خصوصی انٹرویو دیا تھا۔

گلوکارہ نے انٹرویو میں اپنی دونوں طلاقوں کے بارے میں کُھل کر بات کی تھی۔

حدیقہ کیانی نے بتایا تھا کہ جب میری پہلی طلاق ہوئی تو میں نے کافی عرصے تک شادی نہیں کی تھی لیکن اس عرصے کے دوران میری زندگی میں ایک شخص تھا جو کہ مجھ سے کافی فاصلے پر ہونے کے باوجود بھی میرے ساتھ تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں پہلی طلاق کے بعد ماں بننا چاہتی تھی تو میں نے اس شخص سے یہ بات کی جس پر انہوں نے مجھے بچہ گود لینے کا مشورہ دیا کیونکہ میری خواہش تھی کہ میں ماں بنوں۔

گلوکارہ نے بتایا کہ میں چاہتی تھی کہ میں جس بچے کو گود لوں اُسے والد کا نام دوں اور دیگر والدین کی طرح اُس کی پرورش کروں یعنی اُس بچے کو ماں اور باپ دونوں کا پیار ملے۔

تاہم پھر میں نے بچے کو گود لیا لیکن اُس کی کاغذاتی کارروائی باقی تھی جس کے لیے مجھے جلدی دوسری شادی کرنی پڑی تاکہ بچے کو والد کا نام مل سکے۔

اس ہی وجہ سے میں نے فون پر گھروالوں کی موجودگی میں اُس شخص سے نکاح کیا کیونکہ وہ انگلینڈ میں مقیم تھے۔

حدیقہ کیانی نے بتایا کہ میری دوسری شادی کے بعد میری والدہ کو فالج ہوگیا اور میں اپنے شوہر کے پاس انگلینڈ نہیں جاسکی کیونکہ مجھے والدہ کی دیکھ بھال کرنی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس طرح شادی کے صرف دو ماہ بعد یعنی فروری میں مجھے دوسری طلاق ہوگئی۔

اداکارہ نے کہا کہ اور اُس دن کے بعد سے، میں اکیلے اپنے بچے اور ماں کی دیکھ بھال کررہی ہوں اور میں ناصرف خوش ہوتی ہوں بلکہ خود کو مضبوط خاتون بھی سمجھتی ہوں۔

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کے بیٹے کا نام نادِ علی ہے جوکہ اُنہوں نے گود لیا تھا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More