عدالتوں اور ججز کو ’متنازع‘ کرنے پر اسد عمر عدالت طلب

ہم نیوز  |  Dec 05, 2022

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے تقریر کے دوران عدالتوں اور ججز کو ’متنازع‘ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو سات دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت کسی بھی ادارے اور شخصیت کو متنازع نہیں بنایا جاسکتا۔

بینچ کے جج جسٹس جواد حسن نے ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ کی درخواست پر اسد عمر کے خطاب کی جواب طلبی کی ہے۔عدالت نے اسد عمر کا ویڈیو بیان اور ٹرانسکرپٹ بھی طلب کر لیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اسد عمر نے 26 نومبر کے جلسے میں عدالتوں کو متنازع کیا اور اس تقریر میں ہی اسد عمر نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

یہ بھی پڑھیں: 

آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت کسی بھی ادارے اور شخصیت کو متنازعہ نہیں بنایا جاسکتا، عدالت کو اختیار ہے کہ آرٹیکل 204بی کے تحت سزا دے سکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوں کےخلاف درخواستوں اور اسد عمر کی تقریر پر پرسوں سماعت کرینگے۔

درخواست کی سماعت کے دوران روالپنڈی کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس کے اعلی حکام بھی پیش ہوئے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More