پہلگام واقعہ بھارت کی اپنی نااہلی ہے، بلاول بھٹو

سچ ٹی وی  |  Apr 28, 2025

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کی اپنی نا اہلی ہے، الزام پاکستان پر عائد نہیں کیا جا سکتا۔

غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ پیپلزپارٹی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کی قربانیاں دی ہیں، پہلگام میں ہونے والے واقعے پر ہمیں بھی افسوس ہے، واقعے کا الزام پاکستان پر فی الفور عائد کیا گیا۔

کشمیر میں بھارت کے مظالم سب کے سامنے ہیں، بھارت کو ثبوت کے بغیر کوئی بھی الزام فی الفور عائد نہیں کرنا چاہیے، بھارت نے الزام عائد کرنے کے بعد سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا۔ بھارت کو بتانا چاہتے ہیں کہ سندھو کا پانی کبھی بند نہیں کرنے دیں گے، بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

موسمیاتی تبدیلوں سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، مشکل وقت میں ہم اپنی حکومت اور ملک کے ساتھ ہیں، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب کو متحد ہونا پڑے گا، پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کی ہے، چاہتے ہیں پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات ہوں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More